Corona 10

کورونا وائرس کے ملک بھر میں وار جاری – متاثرہ افراد کی تعداد 206,512 ہو گئی

اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا کیسز کے تازہ اعداد وشمار جاری کردیئے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3ہزار557 نئے کیسز رپورٹ،ملک میں کورونا کیسزکی تعداد 2 لاکھ 6ہزار512 ہوگئی،ایک روزمیں 23,009 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،

مزید پڑھیں:  کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13اعلیٰ افسران برطرف

سندھ میں کورنا مریضوں کی تعداد 80 ہزار446 ہے،پنجاب میں 74 ہزار778اورخیبرپختونخواہ میں 25ہزار778مریض رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں12ہزار643اوربلوچستان میں 10ہزار376افراد کورنا وائرس کا شکار،گلگت بلتستان میں 1ہزار442اورآزاد کشمیر میں 1049 زیرعلاج ہیں،

چوبیس گھنٹوں میں 49 اموات ریکارڈ کی گئیں، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 4167 تک پہنچ گئی،سندھ میں 1269 اور پنجاب میں 1681اموات ہوچکیں،خیبرپختونخوامیں 922 اوراسلام آباد میں 127اموات ہوئیں، بلوچستان116، گلگت بلتستان، 24اورآزادکشمیرمیں28 اموات ہوئی۔

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں