jhon trovolta

کیلی پریسٹن جان ٹراولٹا کی بیوی اور مشہور ہالی ووڈ اداکارہ چھاتی کے سرطان سے جابحق ہو گئی

ویب ڈسک :ہالی ووڈ اداکارہ کیلی پرسٹن 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اداکار جان ٹرو وولٹا کی اہلیہ و اداکارہ کیلی پرسٹن 2 سال سے کینسر میں مبتلا تھیں۔

اداکارہ کے شوہر جان ٹرو وولٹا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  بیوی کی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ ‘میری خوبصورت بیوی کیلی چھاتی کے سرطان کےخلاف 2 سال سے لڑنے والی جنگ ہار گئی ہے’۔ 

https://www.instagram.com/p/CCkgCG5ptxE/?utm_source=ig_embed

جان ٹرو وولٹا  نے لکھا کہ  کیلی پرسٹن نے لوگوں کی محبت اور مدد سے بہادری کے ساتھ یہ جنگ لڑی۔

مزید پڑھیں:  شراب پی کر گاڑی چلانے پر امریکی گلوکار جسٹن ٹمبرلیک کو سزا

جان ٹرو وولٹا نے اپنی پوسٹ میں تمام ڈاکٹرز کا  شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی اہلیہ کی دیکھ بھال کی تھی  اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے دوست اور پیاروں کا بھی شکریہ کیا جو اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ تھے۔

ٹراولٹا اور پریسٹن کی جوڑی 29 سال سے قائم تھی۔ پریسٹن کی مشہور فلموں میں ’ٹوونز‘، ’فرام ڈسک ٹل ڈان‘، ’جیری مک گوائر‘ اور ’کیٹ ان اے ہیٹ‘ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  عائشہ عمر اپنی ہم شکل کی ویڈیو دیکھ کر الجھن میں پڑگئیں

اس کے علاوہ انھوں نے اپنے شوہر کے ساتھ ’بیٹل فیلڈ ارتھ‘ اور ’گاٹی‘ نامی فلموں پر بھی کام کیا۔

یاد رہے کہ جان اور کیلی کے صاحبزادے جیٹ ٹراولٹا جنوری 2009 میں 16 برس کی عمر میں اس وقت انتقال ہوگیا تھا جب ان کا خاندان باہاماز کے جزیرے پر چھٹی منا رہا تھا۔ ان کے علاوہ جوڑے کے دو بچے ہیں: ایلا بلیو اور بینجامن۔