arestested pic

چارسدہ میں پولیس نےاندھے قتل کیس کے 1خاتون سمیت چار افراد گرفتار

چارسدہ: چارسدہ پولیس نےاندھے قتل کیس کے چار مقدمات میں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ، اندھے قتل میں1خاتون سمیت چار افراد گرفتار، سگے بھائی قتل کیس میں سگابھائی سلیم قاتل نکلا، مقتول فہیم نے اپنی بہن کو فائرنگ سے زخمی جبکہ بھتیجی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، ملزم کے خاندان والوں نے فہیم کے خودکشی کا ڈرامہ رچایا تھا ،مقتول کے پوسٹم مارٹم رپورٹ کے بعدملزم کے بھائی سلیم کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی پی او چارسدہ محمد شغیب خان کے مطا بق بٹگرام کی حدود میں دوسرے اندھے قتل کیس میں ملوث ملزم اکرم گرفتار، ملزم نے کچھ عرصہ پہلے میرزئی میں اپنے بہنویی معفرت شاہ کو قتل کیا تھا ،تنگی پولیس نے پڑانگ غار سے تعلق رکھنے والے5بہنوں کا واحد بھائی بشیر گل کاقاتل گرفتار کرلیا۔ ملزم توصیف نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا ہے، تھانہ سرڈھیر ی کی حدودمیں مدیخہ قتل کیس کا معمہ بھی حل۔ مقتولہ کے سسرال نے مدیحہ کی خودکشی کی رپورٹ درج کراوئی تھی، پولیس نے دوران انٹاروگیشن مقتولہ کے سسرال والوں شامل تفتیش کرلیا تھا، تفتیش کے بعدمقتولہ کے قتل میں ملوث ساس،نند اور دیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی پی او چارسدہ محمد شغیب خان۔ کے مطا بق چار مقدمات میں تمام ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد ہوچکا ۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں چنگ چی رکشہ پرفائرنگ ،باپ تین بیٹوں سمیت قتل