ddd

سوشانت کی آخری فلم نے ریکارڈ قائم کر دیا

ویب ڈیسک :سوشانت کی فلم کے ٹریلر کا یہ ریکارڈ یوٹیوب پر پسندیدگی کے حوالے سے ہے کیونکہ ویوز کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ’دل بیچارہ‘ کے ٹریلر کو 24 گھنٹوں میں ڈیڑھ کروڑ بار دیکھا گیا جبکہ اوینجرزاینڈ گیم کے ٹریلر کو دیکھنے والوں کی تعداد 23 کروڑ رہی تھی۔ خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ نے ریلیز ہوتے ہی ریکارڈ قائم کردیا۔

واضح رہے کہ فلم ’دل بیچارہ‘ پہلے مئی میں ریلیز ہونے جا رہی تھی لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ایسا نہ ہو سکا۔ سوشانت سنگھ کی موت کو ڈیڑھ مہینے سے زیادہ کا وقت گزر گیا ہے لیکن ابھی بھی اداکار کے مداح ان کی موت کے صدمہ سے باہر نہیں آسکے ہیں،

مداحوں کو ’دل بیچارہ‘ کا بےصبری سے انتظار تھا۔ مداح اسے ایک جذباتی اور رُلا دینے والی فلم قرار دے رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ریلیز کے ساتھ ہی دنیا کے بیشتر ممالک میں سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کے ٹرینڈ پینل پر  ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔