wwww

بارش میں ڈوبے کراچی کی ویڈیوز اور متاثرین کی بیچارگی دیکھ کردل خون کے آنسو روتا ہے,سابق کپتان وسیم اکرم

ویب ڈیسک کراچی میں نکاسی آب حل طلب مسئلہ ہے، ہمیں اپنے خوبصورت شہر کو دوبارہ ٹھیک کرنا ہوگا ،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد شہر کی حالت زار کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے,سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ شہر کو ایک بار پھر ڈوبا دیکھنے پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا بارش میں ڈوبے کراچی کی یہ حالت ہمیں نیند سے جگانے کی گھنٹی ہے؟۔ کے ۔

دوسری جانب سابق کپتان وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے پڑوسی وسیم اکرم کو دعوت دیتا ہوں کہ میرے ساتھ شہر کا دورہ کریں۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ وسیم اکرم کراچی کی سڑکوں کا جائزہ لیں اور دیکھیں کس طرح پانی کا نکاس کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم اگر آپ مخلص ہیں تو شہر کا دورہ ضرور کریں گے اور اگر آپ نے سنی سنائی خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم شاہراہوں پر پانی جمع ہو نے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ باتوں پر بیان دیا ہے تو آپ سے زیادہ غیر ذمہ دار کوئی نہیں ہے۔ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ وسیم اکرم کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے عوام کو مایوس کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم شاہراہوں پر پانی جمع ہو نے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ وسیم اکرم کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے عوام کو مایوس کیا ہے۔