113704538 4980919801950400 8073533580803368546 o 1

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور ھوگا.

ایجنڈے میں پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے کمیشن کا قیام بھی شامل کیا گیا ہے،تحقیقات کے لیے کمیشن کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا ہاوسز کے بقایاجات سے متعلق اجلاس میں کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی،یورو فائیو ڈیزل اور پٹرول کی درآمد سے متعلق معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کو معاشرتی اعشاریوں سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی،وفاقی کابینہ ای سی سی کے 22 جولائی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور :ایل آر ایچ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے کمسن بچہ زندگی کی بازی ہار گیا

کابینہ میٹنگ کے دوران ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی،واپڈا چیئرمین، ممبران کے تقرر کیلئے قواعد و ضوابط کا مسودہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

وزارت آئی ٹی کے ماتحت یو ایس ایف کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر کی تعیناتی کی منظوری بھی شامل ہے۔ذرائع