sheikh-rasheed

وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کامیابی اور ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہے- شیخ رشید

ویب ڈسک (لاہور ): ریلوے کے وزیرشیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کامیابی اور ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہے۔
پاکستان ریلویزہیڈکوارٹرلاہورمیں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مین لائن ون منصوبے سے ملک کی تقدیربدل جائے گی۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ منصوبے کاجلدسنگ بنیاد رکھنے کے لئے چین سے ایک اعلیٰ شخصیت کی پاکستان آمدمتوقع ہے۔
شیخ رشیدنے کہاکہ مین لائن ون منصوبے کااعزازوزیراعظم عمران خان اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ کوحاصل ہے جنہوں نے چین کے اپنے دوروں کے دوران اس منصوبے کو اولین ترجیح رکھا۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے لاہورمیں نیب آفس کے احاطے میں پتھرائو کرکے (ن) لیگ کی قیادت کے خلاف مقدمات سے قومی احتساب بیوروکی توجہ ہٹانے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پاس ہونے پر مارشل لا لگ جاتا، عمر ایوب