AP 20072354595461 6 scaled

ملک میں کورونا کے کیسزکی تعداد صرف 8 ہزار873 رہ گئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کورونا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 213 نئے کیسزاور6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسزمیں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار849 تک پہنچ گئی، ایکٹیو کیسز کی تعداد صرف 8 ہزار 873 ہے، جبکہ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 80 ہزار 682 ہو گئی، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 348، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 96 ہزار769، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 36044، بلوچستان میں مریضوں کی تعداد 12869، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15625، آزاد جموں و کشمیر میں 2298، گلگت میں 2896 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 17 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 26 لاکھ 21 ہزار 146 ٹیسٹ ہو چکے، ہسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے، ملک بھرمیں 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں، کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے، صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں، بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں، سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں، درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا، لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے، پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں، وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ کی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، جسٹس شاہد وحید