EEgQNVGUEAAotdv

میرے پاس تم ہو ‘‘کی کامیابی کے بعد میرے پرستاروں کی مجھ سے توقعات اور بھی بڑھ گئی

ویب ڈ یسک (لاہور): نامور اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’‘ میرے پاس تم ہو ‘‘کی کامیابی کے بعد میرے پرستاروں کی مجھ سے توقعات اور بھی بڑھ گئی ہیں اور میں بھی ان پر پورا اترنے کیلئے کسی اور اچھے کردار کی تلاش میں ہوں۔ ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘ نے ہر عمر کے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ اہوا تھا۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی میں نے متعدد ڈرامہ سیریلز میں کامیابیاں سمیٹی ہیں، جس میں محلے کی مائیں ، کالا جادو ، شادی مبارک، میرا سائیں ،زرد موسم،کس دن میرا ویاہ ہووے گا، عکس، کہی ان کہی، ادھوری عورت، غلطی سے مسٹیک ہو گئی، سوری بھول ہماری تھی ، میری زندگی ہے توں ، پیارے افضل شامل ہیں۔