Mahmood 604x270 2

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کاصوبےمیں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس

ویب ڈ یسک (پشاور): وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا صوبے کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس۔ وزیر اعلی کا پی ڈے ایم اے حکام ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری، سیلاب کے متاثرین کو امدادی اشیا کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے،
وزیر اعلی محمود خان کا مزید کہنا تھا ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں ریلیف کے کاموں کی خود نگرانی کریں، سیلابی ریلوں سے متاثرہ رابطہ سڑکوں, پلوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی فوری بحالی کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے لئے تمام متعلقہ محکمے مربوط اقدامات اٹھائیں، صوبائی حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  9مئی: خیبر پختونخوا حکومت کا جوڈیشل کمیشن کیلئے پشاور ہائیکورٹ کودوبارہ خط