13590411 514366775434374 1564481016253581495 n

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے حالیہ بارشوں کے پیش نظرسیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی

ویب ڈیسک (پشاور):محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے حالیہ بارشوں کے پیش نظرسیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی،محکمہ سیاحت نے کہا کہ پشاور سیاح دریا، ندی نالوں اور آبی گزرگاہوں کے نزدیک رکنے سے گریز کریں.
دوران سفرسڑک، دریا اورآبی گزرگاہوں کے نزدیک سیلفی لینے سے اجتناب کیاجائے,سیاح قیام سے قبل ہوٹل اوردیگر عمارتوں میں کمزورحصوں کی خوب تسلی کریں.
ڈرائیور گاڑی آہستہ اور احتیاط سے چلائیں،جنرل ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں گنجائش سے زائد سواریاں نہ بٹھائیں،سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کی حالت اوربریک سسٹم وغیرہ کی تسلی کریں،سیاح سفر سے پہلے سڑک کی حالت، لینڈسلائیڈز اورموسم سے متعلق معلومات کیلئے ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس سے رابطہ کریں.

مزید پڑھیں:  انسداد پولیو ٹیم کو غزہ میں داخلے سے صیہونیوں نے روک دیا