65656 660x320 1

مسلسل بارشوں کے باعث خانپورڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی

ویب ڈیسک (ہری پور):مسلسل بارشوں کے باعث خانپورڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی اورسپل ویز کھول دئے گئے مساجد میں اعلانات، مسلسل بارشوں سے خانپور ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ کا ریکارڈ کیا گیا، جس سے خانپور ڈیم فل ہو گیا آج صبح سویرے علاقہ خانپور کی مساجد میں اعلانات کئے گئے، تاکہ رہائشی محفوظ جگہوں پرمنتقل ہو جائیں، آج صبح ڈیم سے اضافی پانی کے اخراج کے لیے سپل ویز کھول دئیے گئے، سپل ویز سے 6600 کیوسک اضافی پانی کا اخراج جاری، ڈیم میں پانی کی سطح 1981فٹ جبکہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1982فٹ ہے، ڈیم میں پانی کی آمد1،45:0اوراخراج149.18کیوسک ہے، سپل ویز کھولنے سے قبل مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے
عوام کوپانی سے دوررہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس