halima 1

حلیمہ سلطان کو پاکستانیوں کی تنقید برداشت نہ ہو سکی

ویب ڈسک : ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ ویسے تو متعدد ممالک میں نشر کی جا چکی ہے لیکن اس نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں پاکستان میں اس ڈرامے کولوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں

اس ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کر نے والی اداکارہ (اسریٰ بلگیچ) کی خوبصورتی اور معصومیت دیکھ کرجہا ں ایک طرف پاکستانیوں کی اکثریت ان کے عشق میں مبتلا ہے وہی دوسری جانب کچھ پاکستانی مداح ڈرامے کے کرداروں کی ذاتی زندگی خصوصا ان کے مغربی لباس پر بھی سوشل میڈیا پر کھلے عام تنقید کررہے ہیں۔

ترک اداکارہ اسریٰ بلگیچ جو پاکستان میں حلیمہ سلطان کے نام سے مشہور ہیں نے ان کے مغربی لباس پر تنقید کرنے والے پاکستانی مداح کو جواب دے کر خاموش کرادیا۔

سوشل میڈیا پر ایک بار پھر حلیمہ سلطان (اسریٰ بلگیچ)  کے ایک پاکستانی مداح نے ان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ حلیمہ باجی مہربانی کرکے اس طرح کے لباس نہ پہنا کریں یہ اچھے نہیں ہیں۔

اس بار اسری نے پاکستانیوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے تنگ آکر کمنٹ بند کرنے یا خاموش رہنے کے بجائے اس شخص کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کو ایک مشورہ دینا چاہتی ہوں مہربانی کرکے مجھے فالو نہ کریں شکریہ۔