5f0ae3008278d

اگر اداکارہ نہ ہوتی تو ٹک ٹاکر ہوتی، یمنیٰ زیدی

ویب ڈیسک : پاکستان شو بز انڈسٹری کی با صلاحیت نا مور ڈرامہ آرٹسٹ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ اگر وہ اداکاری نہ کرتیں تو ٹک ٹاک کی ویڈیوز بناتیں، تاہم اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ٹک ٹاکرز کے لیے خیالات مختلف ہیں بلکہ وہ تو ٹک ٹاکرز کو خود سے اور دیگر اداکاروں سے زیادہ باصلاحیت مانتی ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے کہا اگر میں اداکاری نہیں کررہی ہوتی تو ٹک ٹاک بناتی کیونکہ ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھتے ہوئے بہت مزہ آتا ہے کسی اور کی آواز میں ایکشن بناکر بولنا، لیکن میں نے آج تک کبھی کوئی ٹک ٹاک ویڈیو نہیں بنائی کیونکہ کسی اور کی آواز پر بولنے کے لیے بہت ہمت چاہیئے ہوتی ہے۔ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے لیے لوگ بہت محنت کرتے ہیں.


اپنی با صلاحیت اداکاری سے نہایت کم وقت میں لو گوں کا دل جیتنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ نا مور میزبان شائستہ لودھی کے ساتھ ٹک ٹاک کے بارے میں بات کررہی ہیں۔