5da96f42b2e42

‏اتنا چبھنے لگا ہوں سب کوچھرا تو نہیں۔ سرفراز احمد کا شکوہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلسل تنقید پر بالآخر بول پڑے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں، جتنا بتاتے وہ میرے بارے میں اتنا برا بھی نہیں ہوں.
سرفراز احمد دورہ انگلینڈ میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ تھے، انہیں ٹی ٹوینٹی سیریز کے آخری میچ میں کھیلنے کا موقع ملا تھا۔ دورہ انگلینڈ میں دو ماہ سے زائد عرصہ بائیو سیکیور ماحول میں رہنے کے بعد آخری روز پہلا اور آخری میچ کھیلنے والے سرفراز احمد نے معین علی کو سٹمپ کرنے کا یقینی موقع بھی گنوایاجس کے بعد انہوں نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور میچ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا.سرفراز احمد کی جانب سے اسٹمپڈ مس کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا


وہاب ریاض انگلش بیٹسمین کو آؤٹ نہ کرتے تو انہوں نے فتح چھین لی تھی، سوشل میڈیا پر سخت تنقید کے بعد سرفراز احمد نے شاعری کا سہارا لیتے ہوئے زمانے کی بے رخی کا شکوہ کیا ہے۔