WhatsApp Image 2020 05 15 at 6.05.57 PM

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس

ویب ڈ یسک (پشاور): وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا، متعلقہ صوبائی وزراء، کور کمانڈر پشاور اور چیف سیکرٹری کے علاوہ دیگر سول اور عسکری حکام نے شرکت کی، اجلاس کو صوبہ بھر میں کوورنا کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی ،
اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ صوبے میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے، کورونا سے صحتیابی کی شرح 90 فیصد سے بھی ذیادہ ہوگئی ہے،34171 مریضوں میں سے 36340 صحت یاب ہو چکے ہیں۔اب تک صوبے میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 1255 ہے۔ اس وقت صوبے میں کورونا کے صرف 20 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ کورونا مریضوں کے لئے وینٹیلیٹرز کے استعمال کی شرح میں 84 فیصد کمی آئی ہے۔
اجلاس میں محرم الحرام کے جلوس/مجالس اور سیاحتی مقامات میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار، جن جن اضلاع میں محرم کے مجالس اور جلوس منعقد ہوئے وہان پر زیادہ سے ذیادہ کورونا ٹیسٹ کروانے پر زور۔

مزید پڑھیں:  مولانا کو منانے کیلئے وفاق متحرک، 4وزارتوں سمیت گورنر شپ کی پیشکش

اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے لئے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تعلیمی اداروں کو کھولنے کے لئے ایس او پیز نوٹیفائی کر لئے گئے ہیں۔ صوبے میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کا حتمی فیصلہ این سی او سی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز اور ٹرانسپورٹ کے لئے بھی ایس او پیز نوٹیفائی کر لئے گئے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے، جن جن سکولوں میں قرنطینہ مراکز قائم کئے گئے تھے ان کو جراثیم سے پاک کرنے کا عمل جاری ہے،تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلباء کے لئے فیس ماسک کا استعمال کرنا اور باقاعدگی سے ہاتھ دھونا لازمی ہوگا۔ تعلیمی ادارے بچوں میں کورونا علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر محکمہ صحت کو اطلاع دینے کے پابند ہونگے۔

مزید پڑھیں:  شہداء ہمارا فخر ،6ستمبر قوم کیلئے تاریخی دن ہے: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

اجلاس کو کورونا کے تناظر میں سیاحت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ گذشتہ تین ہفتوں میں سولہ لاکھ سے زائد سیاح صوبے کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ اس دوران سیاحتی مقامات میں کورونا کے کل 4738 ٹیسٹس کئے گئے۔ سیاحتی مقامات میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور دوکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

اجلاس میں کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد اب ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی عمل اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے پر توجہ دینے کا فیصلہ،اس مقصد کے لئے سول اور عسکری اداروں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق۔