Maria Wasti Age Education Family Dramas Films TV Show Marriage House Husband Children Parents Pictures Contact Facebook Twitter Instagram e1520428284245

ہر طرح کے کردار نبھا چکی ہوں,اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں.ماریہ واسطی

ویب ڈ یسک (لاہور):نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ میں نے شوبز میں اپنے لئے جو اہداف مقرر کئے تھے ان کو حاصل کیا، ہر طرح کے کردار نبھا چکی ہوں اور اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں اور ایسی کوئی خواہش نہیں جسے پورا کرنے کیلئے مریے اندر اضطراب ہو۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے لئے جو اہداف مقرر کئے تھے انہیں کامیابی سے حاصل کیا ہے کیونکہ جو لوگ اپنی سمت کا تعین کرتے ہیں اور اہداف مقرر کرتے ہیں وہی کامیابی کی منازل بھی طے کرتے ہیں۔
پرستاروں کی شکر گزار ہوں جو مجھے پذیرائی دیتے ہیں اورمختلف ذرائع سے میری اداکاری کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار بھی کرتے ہیں جن کا بے حد احترام کرتی ہوں۔
ماریہ واسطی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اچھا کام کرنے کی کوشش کی ہے اور اب تک جتنے بھی کردار ادا کئے ہیں وہ سارے بہترین تھے اور انہیں بہت پسند کیا گیا ۔