cm 2

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا مہمند حادثہ کے متاثرین کے لیے امدادی پیکج میں اضافے کا اعلان

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا مہمند حادثہ کے متاثرین کے لیے امدادی پیکج میں اضافے کا اعلان کردیا، وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امدادی پیکج 5 لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ کر دیا، حادثے میں زخمیوں کو 1لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی، محمود خان کا کہنا تھا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اس دلخراش واقعہ پر پوری قوم آزردہ ہے، زخمیوں کو مفت طبی سہولیات دی جا رہی ہیں، ریسکیو آپریشن میں مقامی کمیونٹی کے تعاون پر مشکور ہیں۔

مزید پڑھیں:  مشرق وسطی میں پائیدار امن دو ریاستی حل سے ممکن ہے، اسحاق ڈار