5db51e0c164b3

گندم کوٹے کی کم پسائی کرنے پر 5 فلورملزکا لائسنس و کوٹہ معطل

ویب ڈیسک( پشاور) گندم کوٹے کی کم پسائی کرنے پر 5 فلور ملز کا کوٹہ و لائسنس معطل کر دیا گیا ہے۔راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کا سرکاری کوٹے کے تحت آٹے کی ترسیل مختلف فلور ملوں کے بجلی بلز چیک کئے ۔ فلور ملز مالکان کو کوٹے کے تحت وافر مقدار میں گندم کی فراہمی کی گئی تھی۔ راشننگ کنٹرولرپشاورفلور ملز گندم کوٹے کی کم پسائی کررہے تھے۔دوآبہ قریشی پرائم رضوان اور اقبال فلور ملز کے لائسنس اور کوٹہ پندرہ دن کیلئے معطل ، جبکہ میاں خلیق الرحمان کا کہنا کے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے،ان کا مزید کہنا تھا کے فلور ملز مالکان کوٹے کے تحت ملنے والے گندم کی پسائی کریں اورگندم کو ذخیرہ کرنے سے گریز کریں ، جو بھی ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  صوبے کی ترقی اور بحالی امن میں علماء کا کردار نمایاں ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف