524967 29127614

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی رنگ روڈ پر کاروائی۔ املی فیکٹری سیل

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی رنگ روڈ پر کاروائی، املی فیکٹری سیل کردی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی سہیل خان کا کہنا تھا کہ کاروائی میں 200 کلوگرام سے زائد مضر صحت املی برآمد ہوئی، موقع پر تلف کردیا گیا،املی کی تیاری میں حفظان اصولوں کی خلاف ورزی کی جارہی تھی، دوسرے املی بنانے والے یونٹ کو مس لیبلنگ اور صفائی کی ابتر صورتحال پر جرمانہ کردیا گیا، فوڈ سیفٹی ٹیم نے رنگ روڈ پر مختلف دکانوں پر دودھ کا معیار بھی چیک کیا، 150 لیٹر سے زائد مضر صحت دودھ کو تلف کردیا گیا، عوام کے صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا، صوبے میں ملاوٹ مافیا کے خلاف سختی سے نمٹا جارہا ہے، صحت عامہ کا تحفظ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں:  ایٹا کے تحت 9سکیل میں بھرتی ختم، نئی پالیسی جاری