kharlachi

پاکستان نے خرلاچی سے افغانستان کیلئے برآمد کی اجازت دیدی

ویب ڈسک (اسلام اباد) : ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020 میں ترمیم کردی گئی ، وزارت تجارت نے
کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے ، اس سے قبل خرلاچی مجاز ایکسپورٹ لینڈ روٹس میں شامل نہیں تھا ، اب کرم کا علاقہ خرلاچی کو بھی ایکسپورٹ لینڈ روٹ میں شامل کردیا گیا ہے ، افغانستان کیلئے طورخم,چمن,غلام خان ایکسپورٹ لینڈ روٹس میں شامل ہیں ، قمر دین کاریز بھی ایکسپورٹ لینڈ روٹ میں شامل ہے ۔

مزید پڑھیں:  مردان، بونیر روڈ گملہ گٹ کے قریب لاوارث تشدد زدہ لاش برآمد