606953 3490332 coaskh updates

زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے اھم ملاقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک:آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے جی ایچ کا دورہ کیا اس دوران زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس منصوبے پر فیصلہ ملکی مفاد میں کریں گے،اسحاق ڈار

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورت حال، افغان امن عمل پر گفتگو کی گئی، پاک افغان بارڈر مینجمنٹ، افغانستان میں دیرپا امن کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کی پاکستان آمد :اسٹاک ایکس چینج میں تیزی

ترجمان پاک فوج کے مطابق زلمے خلیل زاد نے خطے میں فروغ امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔