foreign 696x365 1

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا فن لینڈ کے وزیرخارجہ پیکا ہاوسٹو سے ٹیلیفونک رابطہ، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

ویب ڈیسک :وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا فن لینڈ کے وزیرخارجہ پیکا ہاوسٹو سے ٹیلیفونک رابطہ، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال،مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے خلوص نیت کے ساتھ مصالحانہ کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان شروع سے کہتے چلے آ رہے ہیں کہ افغان مسئلے کا واحد حل، افغان قیادت میں افغانوں کو قابلِ قبول مذاکرات ہیں،
دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا انعقاد، افغانستان میں قیام امن کیلئے انتہائی خوش آئند پیش رفت ہے افغان قیادت کو اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے، وزیر خارجہ نے افغان رہنماؤں عبداللہ عبداللہ، گلبدین حکمت یار اور افغان ویلوسی جرگہ کے دورہ ء پاکستان اور ان سے ہونیوالی مثبت بات چیت کے حوالے سے فن لینڈ کے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا، رواں ماہ کے آخر پر، جنیوا میں، فن لینڈ، اقوام متحدہ اور افغانستان کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونیوالی کانفرنس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے، اسے افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے اہم قرار دیا، افغانستان کے حوالے سے جنیوا میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کرنے پر فن لینڈ کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا، توقع ہے کہ اس کانفرنس میں افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے حوالے سے لائحہ عمل کو بھی زیرِ بحث لایا جائے گا، دونوں وزرائے خارجہ کا افعان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے باہمی مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک