news 1604323455 1520

دوسرے ون ڈے میں حیدر علی کا آؤٹ متنازع بن گیا

ویب ڈیسک : زمبابوے سے دوسرے ون ڈے میں حیدرعلی کے مشکوک آؤٹ کا معاملہ موضوع بحث بن گیا، کیریئر کا پہلا ون ڈے کھیلنے والے حیدرعلی نے 22 ویں اوور میں سین ولیمزکی گیند کو فائن لیگ کی جانب کھیلنا چاہا مگر وہ ان کے پیڈ پر لگی، تھوڑی ہچکچاہٹ کے بعد فیلڈ امپائرعلیم ڈار نے حیدر کو ایل بی ڈبلیو قرار دینے کے لیے انگلی اٹھا دی، بیٹسمین نے فوری ریویولیا، مگر تھرڈ امپائر احسن رضا نے کافی دیر تک ہر اینگل سے ری پلے دیکھنے اور الٹرا ایج ٹیکنالوجی سے گیند پہلے گلوز پر لگنے کا ثبوت نہ ملنے کی وجہ سے فیلڈ امپائرکا فیصلہ برقرار رکھا، ڈی آر ایس قوانین کے تحت اگر ٹیکنالوجی سے مدد نہ مل سکے اور تھرڈ آفیشل کے پاس فیصلہ تبدیل کرنے کے لیے کوئی واضح ثبوت موجود نہ ہو تو پھر اسے فیلڈ امپائر کا فیصلہ برقرار رکھنا چاہیے۔