32 47 1

پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونیوالے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی، مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آسٹریا کے شہر ویانا میں دہشت گردی آور بے گناہ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات انتہائی افسوس ناک ہے، دہشتگردی کے اس واقعہ کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس ہے، پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، وزیر خارجہ کا پاکستانی قیادت کی جانب سے آسٹریا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے''اختیار عوام کا '' کے نام سے خصوصی پورٹل کا اجرا کر دیا