54260ed455a4b

کورونا سے ایک اور ڈاکٹر وفات پا گئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کورونا سے ایک اور ڈاکٹر وفات پا گئے، ڈاکٹر صادق حسین کورونا کے باعث CMHراولپنڈی میں انتقال کرگئے، ڈاکٹر صادق حسین کی عمر 55 سال تھی، ڈاکٹر صادق حسین پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے سابق صدر تھے، ڈاکٹر صادق حسین پونچھ میڈیکل کالج میں بطور ایسوسی ایشن پروفیسر پیڈیاٹرک خدمات سرانجام دے رہے تھے، ڈاکٹر صادق حسین گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کے باعث CMH راولپنڈی میں زیرعلاج تھے، ڈاکٹر صادق حسین کی نماز جنازہ آج سہ پہر 3:30 بجے راولاکوٹ میں ادا کی جائے گی، پیما کے مرکزی صدر ڈاکٹر خبیب شاہد کا ڈاکٹر صادق حسین کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہارکرتے ہیں، پیما کے صدر نے ڈاکٹر صادق حسین کی پیشہ ورانہ اور تنظیمی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں:  رواں سال پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار