MAHMOOD

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات،صوبے میں جاری میگا ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

ویب ڈیسک (پشاور):وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، صوبے میں جاری میگا ترقیاتی منصوبوں اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو، وزیر اعلی اور اسپیکر نے صوابی کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی، متعلقہ صوبائی وزراء اور انتظامی سیکرٹریوں کی شرکت۔
اجلاس کو ضلع صوابی میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ، ان منصوبوں میں صحت، تعلیم اور بلدیات کے منصوبے شامل ہیں، اجلاس کو ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے قیام، باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں سہولیات کی فراہمی، بنیادی مرکز صحت زیدہ کی اپگریڈیشن، گدون میں کٹیگری ڈی ہسپتال کے قیام، ویمن یونیورسٹی صوابی اور دیگر منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر اعلی کی ان منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے اور بعض منصوبوں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت، وزیراعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، ان منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا