WhatsApp Image 2020 11 03 at 19.06.29

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنی نوعیت کے پہلے موبائل لائبریری کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک (پشاور):خیبرپختونخوا کا محکمہ کھیل ثقافت سیاحت آثار قدیمہ اور امور نوجوانان، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنی نوعیت کے پہلے موبائل لائبریری کا افتتاح کردیا، محکمہ سیاحت کے مطابق کتابیں اب آپ کی دہلیز پر دستیاب، پہلے مرحلے میں دو گاڑیوں میں لائبریری قائم، دونوں گاڑیاں طلباء کےلئے پشاور یونیورسٹی کی حدود میں کھڑی ہوگی، طلباء 30 فیصد رعایت کے ساتھ کتابیں خریدنے کا موقع ملے گا، منصوبہ نظامت امور نوجوانان، خیبرپختونخوا کے زیر انتظام 12ملین روپے سے مکمل ہوا، منصوبے کی کامیاب تکمیل کے بعد اس کا دائرہ کار دیگر کالجز اور یونیورسٹیوں تک کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ماحولیاتی آلودگی:خیبر پختونخوا حکومت کا تعلیمی نصاب میں مواد شامل کرنے کافیصلہ