download 1 93

عوام بازار سے مہنگے داموں پر اشیاء خوردونوش خریدنے پر مجبور

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں یوٹیلیٹی سٹورز بھی عوام کو ریلیف نہ دے سکے،
یوٹیلیٹی سٹورز میں 2 ماہ سے آٹا اور چینی دستیاب نہ ہونے سے عوام پریشان ہیں، عوام بازار سے مہنگے داموں پر اشیاء خوردونوش خریدنے پر مجبورہیں، عوام کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز سے مایوس ہو کر واپس لوٹتے ہیں، حکومت ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے، حکومت کی جانب سے تبدیلی کے دعوے کاغذات تک محدود ہے، حکومت یوٹیلیٹی سٹورز کو آٹا اور چینی فراہم کریں، سٹور عملہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 ماہ سے یوٹیلیٹی سٹورز کو آٹا اور چینی فراہم نہیں کیا گیا، متعلقہ حکام کو مسئلے سے بار بار آگاہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور یونیورسٹی کی انتظامیہ منشیات اور چوری کی روک تھام کے لئے متحرک ہو گئی