پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر الزمان کائرہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

ویب ڈیسک( اسلام آباد)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ عوام سمیت سیاستدان بھی کورونا کی دوسری لہر کاشکار ہو گئے ہیں۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور پارٹی کے پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
قمر زمان کائرہ گلگت بلتستان انتخابی مہم میں مصروف عمل تھے اور بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلا رہے تھے، تاہم کچھ دنوں سے وہ گلے میں سوزش اور نزلہ زکام محسوس کر رہے تھے، انہوں نے احتیاطی طور پر کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا۔
خاندانی ذرائع کے مطابقگزشتہ رات ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ گلگت سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، اور انہوں نے اسلام آباد میں خود کو 15 دن کے لیے قرنطنیہ کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹیکساس میں طوفانی بارشوں کے باعث 4 افراد ہلاک، بجلی کا نظام درہم برہم