download 1 94

تمام قبائلی اضلاع اور ایف آر کے علاقوں میں عرصہ دراز سے اساتذہ کی ہزاروں آسامیاں خالی

ویب ڈیسک (پشاور):پشاورسابقہ قبائلی اضلاع میں اساتذہ کی ہزاروں خالی آسامیوں کا معاملہ صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچ گیا، باجوڑ سے رکن صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان نےتوجہ دلاونوٹس جمع کرادیا، توجہ دلاونوٹس کا متن کے حوالہ سے تمام قبائلی اضلاع اور ایف آر کے علاقوں میں عرصہ دراز سے اساتذہ کی ہزاروں آسامیاں خالی ہیں، سراج الدین خان ایم پی اے کا کہنا تھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضم اضلاع میں 3 ہزار سے زائد اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں، اساتذہ نہ ہونے سے لاکھوں طلبہ وطالبات کا مستقبل تاریکی سے دوچار ہے، باجوڑمیں مرد اساتذہ کی 183 اور خواتین اساتذہ کی 131آسامیاں عرصہ دراز سے خالی ہیں، قبائلی اضلاع روز اول سے حکومتی عدم توجہ کا شکار چلے آ رہے ہیں، حکومت نےصوبہ میں انضمام پرصحت تعلیم اور دیگرسہولیات فراہمی کا وعدہ کیا تھا، انضمام کے ڈیڑھ سال بعد بھی مرج اضلاع میں اساتذہ کی ہزاروں آسامیاں خالی ہیں، اساتذہ عدم فراہمی پر قبائلی عوام میں شدید تشویش اور اضطراب پایا جاتا ہے، حکومت ضم اضلاع کے سکولوں کو ٹیچرزکی فراہمی یقینی بنائے۔

مزید پڑھیں:  12ربیع الاول سیکیورٹی پلان جاری، پولیس کی بھاری نفری ڈیوٹی پر مامور