.jpg

وفاقی حکومت کا ارکان پارلیمنٹ کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور):وفاقی حکومت کا ارکان پارلیمنٹ کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ، کفایت شعاری کی راگ الاپنے والی حکومت شاہ خرچیوں کی راہ پر گامزن،حکومت کا موجدہ کے ساتھ ساتھ سابقہ ارکان پارلمینٹ کوبھی بلیو پاسپورٹ دینے کا فیصلہ، سابقہ ارکان اسمبلی کی بیگمات بھی بلیو پاسپورٹ استعمال کرسکیں گی، اعلامیہ کے مطابق سابقہ اور موجودہ ممبران اسمبلی گریڈ 22 افیسر کے برابر مفت طبی علاج کرواسکیں گے، ارکان اسمبلی تمام ائیرپورٹس پر وی ائی پی لاونج استعمال کرسکیں گے،اسمبلی ممبران وفاقی حکومت کے زیر انتطام تمام لاجز اور گیسٹ ہاوس استعمال کرسکیں گے، تمام سرکاری مقامات پر اسمبلی ممبران کو ممتازحیثیت حاصل ہوگی،مراعات دینے کے حوالے سے انتظامی محکمی نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو مراسلہ لکھ دیا، وفاقی حکومت کی احکامات کی روشنی میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا تمام محکموں کو مراسلہ جاری۔

مزید پڑھیں:  صوبے کی ترقی اور بحالی امن میں علماء کا کردار نمایاں ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف