818856 6634770 team updates

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا

ویب ڈیسک : دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے 35رکنی قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، کپتان بابراعظم کی قیادت میں قومی کھلاڑی 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے، چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سکواڈ کا اعلان نیوزی لینڈ کو بھیجی گئی 45 رکنی فہرست سے کیا گیا ہے، کھلاڑیوں کاانتخاب ان کی کارکردگی اور فٹنس دیکھ کرکیا ہے، مصباح الحق نے بتایا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں کے نام فہرست میں شامل نہیں تھے، اسلئے انہیں شامل نہیں کیا گیا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ اورتین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا آغاز18دسمبر کو ٹی ٹونٹی میچ سے ہوگا۔