thumbs b c f3abb546eb9b583447fac5068759924e

ملک میں کورونا کےوارجاری۔2 ہزار165 نئےکیسز رپورٹ

ویب ڈیسک(اسلام آ باد)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکورونا وائرس کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 165 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ این او سی رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 17 مریض کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
ملک میں فعال کیسوں کی تعداد 24 ہزار 938 ہے، این سی او سیگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 535 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جس کے بعدکورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461 ہوگئی،کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 109 ہو گئی۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 414 ہے
رپورٹ کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار 873 ہوگئی، پنجاب میں 1 لاکھ 9 ہزار 309 اورخیبرپختونخواہ 41 ہزار 723 تعداد ہے ،جبکہ سلام آباد میں 23 ہزار 533 اوربلوچستان میں 16 ہزار 328 تعداد ریکارڈ ہوئی ،آزاد کشمیر 5 ہزار 261 اورگلگت میں 4434 تعداد ہوگئیہے۔

مزید پڑھیں:  گرفتار افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات، طالبان کی سپورٹ کا اعتراف