.jpg

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا بھارتی فوج کہ بلا اشتعال گولا باری کی شدید الفاظ میں مذمت

ویب ڈیسک :جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا بھارتی فوج کہ بلا اشتعال گولا باری کی شدید الفاظ میں مذمت،مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کی تیاریوں کے دوران بھارتی فوج کی طرف سے بلا اشتعال گولا باری نے انکے مظالم کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کردیا ہے، کئی دھاتوں میں گولے لگنے سے پانچ کشمیری شہید جبکہ 24 سے زائد زخمی ہوگئے ہے، بے شمار لوگوں کے گھر اور انکا سامان راکھ ہوگیا، بھارتی فوج اور مودی سرکار کے دل پتھر ہوگئے ہے، انسانوں کی زندگی اور انکے حقوق کی بھارتی حکومت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں ہے، 72 سالوں سے جو کشمیریوں پر گزر رہی ہے کل کہ واقع نے ایک بار پھر ہندوستان کی سفاکیت کا چھرہ بے نقاب کردیا ہے، میں اس واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، جمعیت علماء اسلام اور پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان