imran khan 1 4

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کا ایجنڈا14 نکات پر مشتمل ہے۔کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اورکورونا صورتحال پرغور ہوگا۔ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے۔کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے28 اکتوبراور 4 نومبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کے 21 اکتوبراور 5 نومبر کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔پاکستان میڈیکل اتھارٹی کا قیام اورنیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایکڈمک بورڈ کے چیئرمین کی تقرری بھی کابینہ اجلاس میں دیئے جانے کا امکان ہے۔ ویزہ پالیسی کی اسٹریم لائننگ پر وزارت داخلہ کابینہ کو بریفنگ دے گی۔
نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری بھی متوقع ہے۔ پریس کونسل پاکستان کے ممبران کے نوٹیفکیشن کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق آرڈیننس میں اختیارات کی فراہمی کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں اہم پبلک سیکٹر انٹرپرائزیزکے سی ای اوز کی تقرری کے عمل پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 29 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق اور اشیا کی امپورٹ پر ڈیوٹی اور ٹیکس معافی کی منظوری بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور