bank

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی کرنسی میں پہلی بار بانڈز جاری کردیے

ویب ڈیسک (اسلام آباد):ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی کرنسی میں پہلی بار بانڈز جاری کردیے، اعلامیہ کے مطابق  اے ڈی بی نے قراقرم بانڈز جاری کر دئے، اے ڈی بی کو قراقرم بانڈز سے ایک ارب 83 کروڑ روپے کی آمدن حاصل ہوئی، بانڈز سے حاصل ہونیوالی رقم پاکستان کو فراہم کی جائے گی، بانڈز پر شرح سود 7.5 فیصد مقرر کی گئی ہے، قراقرم بانڈز کی مدت اگست 2023 تک ہو گی، قراقرم بانڈز یورپین سرمایہ کاروں کو جاری کیے گئے،اے ڈی بی مستقبل میں پاکستان کو مقامی کرنسی میں قرض فراہم کرسکتا ہے، ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ نے کہا کہ قراقرم بانڈز کا اجراء پاکستان اور اے ڈی بی کے لیے فائدہ مند ہوگا،
اس سے پرائیویٹ سیکٹر کو زیادہ سرمایہ میسر آسکے گا۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی