ماں کی وفات پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول میں درخواست جمع

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) عطا اللہ تارڑ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول کی درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کرا دی ہیں، درخواست میں ذکر کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کو اپنی والدہ اور حمزہ شہباز کو اپنی دادی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پیرول پر فوری طور پر رہا کیا جائے، درخواست میں 2 ہفتے کی پیرول کی استدعا کی گئی ہے، شہباز شریف قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور حمزہ شہباز قائد حزب اختلاف پنجاب ہیں اور ان سے پورے ملک سے لوگوں نے تعزیت کرنے آنا ہے، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا کہ 2 ہفتے کی پیرول کی درخواست کی گئی ہے، ماں کے دنیا سے رخصت ہو جانے سے بڑا اور صدمہ کوئی نہیں ہیں اپنے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے ساتھ اس غم میں شریک ہونے کے لیے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔