AP 20034661964496

ملک بھرمیں کورونا وائرس کی ابتر صورتحال،کیسزمیں دوگنااضافہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد)ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث ابترصورتحال، کیسزمیں دو گنا اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔وفاقی دارلحکومت کے ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے لئے وارڈ مختص کر دیئے گئے ہیں۔وی او کے مطابق پمز ہسپتال میں 5 وارڈ جبکہ انفیکشزڈیزیسز ہسپتال میں 257 بستروں پرمشتمل پری فیبریکیٹڈ ہسپتال میں تمام سہولیات موجود ہیں۔
ملک بھرمیں کرونا وائرس کی بگڑتی صورتحال نے تمام اداروں کو الرٹ کردیاہے،حکومت نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہسپتالوں میں تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ پمزہسپتال میں پرائیویٹ وارڈ کو کرونا آئیسولیشن کے کئے مختص کر دیاگیا ہے،تاہم میڈیکل 2،4اورمیڈیکل 6 وارڈ بھی کرونا کے لئے مختص کر دیئے گئے ہیں۔کرونا کیسز میں اضافے کے بعد وفاقی دارلحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال کی اوپی ڈیزکو بھی بند کر دیا گیاہے۔ کرونا کیسز کی شرح بڑھنے پر چیک شہزاد میں 257 بستروں پر مشتمل پری فیبریکیٹڈ ہسپتال میں تمام سہولیات موجود ہیں، روزانہ 3 ہزار افراد سے زائد کے کرونا ٹیسٹ کرنے کاعمل بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل