کوہاٹ میں محکمہ سوئی گیس کی غیر قانونی گیس کنکشن کے خلاف کارروائی

ویب ڈیسک (کوہاٹ): محکمہ سوئی گیس کی غیر قانونی گیس کنکشن کے خلاف کارروائی، سینئر انجینئر ٹاسک فورس فلک ناز کاکہنا تھا کہ جنگل خیل اور ملحقہ علاقوں میں گیس کے غیر قانونی کنکشن کاٹ دئیے، جن گھروں میں کمپریسر استعمال ہو رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، گھروں میں کمپریسر استعمال کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں، غیر قانونی کنکشن اور گھروں میں کمپریسر کے استعمال سے دیگر صارفین متاثر ہوتے ہیں۔