EKrvitSX0AA4jkT

یوسف رضا گیلانی کےصاحبزادے کوایک ماہ کیلئےجیل بھجوانےکامراسلہ جاری

ویب ڈیسک(ملتان): سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کو ایک ماہ کے لیے جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ علی قاسم گیلانی نے کورونا کی خلاف ورزی کی اور عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔حکومتی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جلسہ کرنا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے، علی قاسم گیلانی لوگوں کو جلسے کے لیے اکسا رہے ہیں۔ اسٹیڈیم میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجازت نہیں ہے۔
پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کے رہنما علی قاسم گیلانی سمیت 30 افراد کو گرفتار کیا جب کہ پیپلز پارٹی کے 370 سے زائد افراد کے خلاف تھانہ لوہاری گیٹ میں مقدمہ درج کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علی قاسم گیلانی سمیت دیگر کارکنا پر مقدمہ قاسم باغ اسٹیڈیم کے دروازے توڑنے اور کنٹیرز ہٹانے پر درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم