خیبرپختونخواہ میں ایک اورڈاکٹرکوروناسے شہید

ویب ڈیسک( پشاور)خیبر پختونخوا ہ میں ایک اور ڈاکٹرکوروناسے شہیدہوگئے ہیں۔ڈاکٹر محمد فاروق خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں میں بطور ایڈیشنل ہسپتال ڈائریکٹر خدمات دے رہے تھے ۔ کئی دنوں سے کورونا کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔
ڈاکٹر محمد فاروق نارتھ ویسٹ ہسپتال پشاور میں وینٹیلیٹر پر تھے ۔پرویشنل ڈاکٹرز ایسوسیشن کے مطابقخیبر پختونخوا میں اب تک 25 ڈاکٹرز کورونا سے شہید ہوچکے ہیں ۔