پاکستان ایل این جی ٹرمینل کے قائم مقام سی ای اوعہدے سے فارغ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان ایل این جی ٹرمینل کے قائم مقام سی ای او ندیم نذیراپنےعہدے سے فارغ ہوگیا ہیں، ندیم نذیرپرایل این جی سپلائی کے معاملات میں 25 ملین ڈالرمبینہ طور پر خورد برد کے الزامات ہیں۔ ذرائع کے مطابق ندیم نذیرکو بورڈ کی ہدایت پر فارغ کیا گیا ہے،
ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ ندیم نذیر پرالزامات کی انکوائری کی جائیگی،3 رکنی کمیٹی ان الزامات کی تحقیقات کریگی، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے سی ای او مسعود نبی کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے، کمیٹی میں عمر سعید اور احسان بھٹی بھی شامل ہیں۔