1464493158 4216 large

ہری پورمیں ٹرک اور موٹرسائکل کے مابین تصادم۔ 1 شخص جاں بحق جبکہ2 شدید زخمی

ویب ڈیسک (ہری پور): ہری پورمیں ٹرک اور موٹر سائکل کے درممیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں1 شخص جاں بحق جبکہ2 شدید زخمی ہوئے، حطار انڈسٹریل روڈ پر موٹرسائیکل اور ٹرک میں خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا، رات گئے، ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئی، حادثے کے نتیجے میں سرائے گدائی کا رہائشی 28 سالہ حماد جاں بحق ہوگیا۔

حادثہ میں 22 سالہ اسامہ اور 18 سالہ علی شدید زخمی ہوئے، علی اور اسامہ اپنے دوست حماد کو گھرچھوڑنے جارہے تھے، حادثہ تیز رفتاری سے موڑکاتتے ہوئے پیش آیا، جاں بحق اور شدید زخمیوں کو ریسکیو1122نے ٹرامہ سنٹر منتقل کیا، حطار روڈ ترین آناد کے پاس ٹریفک حادثہ تیزرفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کوٹکرماری، جس کے نتیجے میں 1 شخص حماد جاں بحق ہوا۔

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں

جبکہ 2 علی اور اسامہ شدید زخمی ہوئے، علی اور اسامہ آپس میں سگے بھائی ہیں، جو اپنے دوست حماد کو موٹر سائیکل پر سرائے گدائی اس کے گھر چھوڑنے جارہے تھے، کہ راستے میں حطار سے ترین آباد جانے والی سڑک پر پولٹری فارم کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے فوری طور پر موع پر پہنچ کر شدید زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد کے بعد جاں بحق شخص کے ساتھ ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  وانا، میٹرک کے سالانہ امتحانات ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام جاری