corona burial 696x392 2

عالمی وبا کورونا وائرس مزید 80 زندگیاں نگل گیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد): ملک بھر میں کورونا وائرس منہ زور ،کورونا کی دوسری لہر کے وار جاری ہیں ۔ ایک دن میں 80 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار206 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 63 لاکھ ایک ہزار 341 ہوگئی ہے۔
کورونا کی مریضوں کی تعداد
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 615 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 288 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2لاکھ 4 ہزار103 ، پنجاب میں ایک لاکھ 31 ہزار 428، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 948، اسلام آباد میں 36 ہزار 117، بلوچستان میں 17 ہزار 909، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 961 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 822افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
کورونا سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 80 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار 330 ہوگئی ہے۔
کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 40 ہزار 553 ہوگئی ہے۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ ملتان میں 46فیصد مریض وینٹیلیٹر پر موجود ہیں، اسلام آباد میں 44، پشاور 26 فیصد جبکہ لاہور میں 33 فیصد مریض وینٹیلیٹر پر موجود ہیں۔
صحت یاب مریضوں کی تعداد
نیشنل کمانڈ آپریشن کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 7 ہزار 405 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے، بیرسٹرگوہر