.jpeg

کورونا کے باعث سلمان خان بھی سالگرہ نہیں منائیں گے

ویب ڈیسک(ممبئی )سلمان خان بھی سالگرہ نہیں منائیں گے،سلمان خان 27 دسمبر کو 55سال کے ہوجائیں گے۔ ہر سال ان کے مداح ان کے گھر کے باہر اس موقع پر جمع ہوتے ہیں لیکن اس بار ایسا نہیں ہوسکے گا کیونکہ سلمان خان اپنی فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں اور کورونا کی وجہ سے وہ لوگوں سے گھر کے باہر جمع نہ ہونے کی اپیل بھی کریں گے۔
بالی وڈ کے کنگ اور سپراسٹار شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ ہر سال کی طرح اس بار ان کے گھر کے باہر رش نہ لگایا جائے اور اب اطلاعات ہیں کہ بالی وڈ کے دبنگ خان بھی کچھ دنوں میں ایسی ہی اپیل اپنے مداحوں سے کرنے والے ہیں۔
ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ سلمان خان اس سال اپنی سالگرہ اور نئے سال کا جشن اپنے فارم ہاؤس پر نہیں منائیں گے البتہ فلم کے سیٹ پر ہی معمولی سے تقریب کا انعقاد ہوسکتا ہے۔