Coronavirus teaser

کورونا کی دوسری لہر، ملک بھر میں مزید82 افراد زندگی کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد)ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 40 ہزار261 ہوگئی ہے۔24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 82 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 1704 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 9 ہزار 474 اموات ہوئیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 594 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، اب تک 63 لاکھ 70 ہزار 707 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 672 ہوگئی،صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 937 ہے۔
نیشنل کمانڈ و آپریشن کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 5 ہزار 484، پنجاب ایک لاکھ 32 ہزار 526 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا 55 ہزار 450، بلوچستان میں 17 ہزار 950 کیس رپورٹ ہوئےہے۔
‏اسلام آباد 36 ہزار 416، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 831 کیسز رپورٹ ہوئے,آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 15 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  گیس بحران منڈلانے لگا، پریشر کے باعث پائپ لائن پھٹنے کا خطرہ