144

پاکستان کے نامورفلمی موسیقاربابا جی اے چشتی کا آج یومِ وفات

ویب ڈیسک(کراچی )پاکستان کے نامور فلمی موسیقار بابا جی اے چشتی کا انتقال 25 دسمبر 1994ء کو ہوا تھا۔ آج ان کا یومِ وفات ہے۔
ان کا اصل نام غلام احمد چشتی تھا۔ وہ 1905ء میں متحدہ ہندوستان کے ضلع جالندھرمیں پیدا ہوئے تھے۔

بابا چشتی نے اپنے فنی سفر کا آغاز آغا حشر کاشمیری کے تھیٹر سے کیا۔ ان کی وفات کے بعد ایک ریکارڈنگ کمپنی سے منسلک ہوگئے، لیکن بہ طور موسیقار ان کی پہلی فلم ‘دنیا’ تھی جو 1936ء میں لاہور میں بنی تھی۔ بابا چشتی نے کچھ وقت کلکتہ اور بمبئی میں بھی گزارا۔
بابا چشتی نے ملکہ ترنم نور جہاں، زبیدہ خانم، سلیم رضا، نسیم بیگم، نذیر بیگم، مالا، مسعود رانا اور پرویز مہدی جیسے گلوکاروں‌ کو فلمی صنعت میں‌ متعارف کروایا۔پاکستان میں‌ بابا چشتی کے شاگردوں‌ نے بھی اپنے فن میں‌ نام و مرتبہ حاصل کیا۔

1949ء میں وہ پاکستان آگئے۔ انھوں نے 17 فلموں کی موسیقی ترتیب دی تھی۔ پاکستان ہجرت کے بعد یہاں‌ بابا چشتی نے فلمی صنعت میں ‘شاہدہ’ کے ذریعے کام کا آغاز کیا۔ اس فلم کے علاوہ مجموعی طور پر انھوں نے 152 فلموں کی موسیقی ترتیب دی اور ہزاروں نغمات کی دھنیں‌ تخلیق کیں۔

انھیں لاہور کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔