coronavirus 1583915324

برطانیہ سے واپس آنے والے خیبرپختونخوا کے دو شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک(پشاور)برطانیہ سے واپس آنے والے خیبرپختونخوا کے دو شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،کورونا سے متاثرہ ایک شخص کا تعلق پشاور جبکہ دوسرے کا ابیٹ آباد سے ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے خیبرپختونخوا واپس آنے والے 38 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے،چار افراد کے ٹیسٹ منفی آئے جبکہ 25 افراد کی ٹسٹ رپورٹس کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان، کوسٹ گارڈز کی کارروائی، انڈین گٹکا سمیت غیر ملکی سگریٹ برآمد

دستاویز کے مطابق برطانیہ سے واپس آنے والوں کے 38 کنٹیکٹس کو بھی ٹریس کیا گیا ہے،46 افراد کو گھروں کے غلط ایڈریس کی وجہ سے تلاش نہیں کیا جاسکا،برطانیہ سے واپس آنے والے 54 مزید افراد کی بھی نشاندہی ہوئی ہےان افراد کا تعلق پشاور ،نوشہرہ صوابی سمیت 7 اضلاع سے ہے.

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قیمت میں کمی، 278 روپے 15 پیسے کا ہو گیا