410037 perveen 1448344158 359 640x480 1

محبت اور خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد): خوشبووں اور محبتوں کی شاعرہ پروین شاکر کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے ہیں لیکن اردو زبان و ادب سے محبت کرنے والے انہیں آج بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز ہونے کے ساتھ ساتھ ادبی دنیا میں پروین شاکر نے ایک خاص مقام بنایا جب کہ ان کی ادبی خدمات پرانہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔

پروین شاکر 24 نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ان کے درجنوں شعری مجموعے شائع ہوئے جن میں مشہور خوشبو، ماہ تمام، مسکراہٹ، محبت اور عورت، صد برگ، انکار اور خودکلامی شامل ہیں جب کہ 1976میں شائع ہونے والے ان کے پہلے شعری مجموعے خوشبو نے پروین شاکر کو بام عرو ج پہ پہنچا دیا جس پر انہیں آدم جی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

خوشبوؤں کی شاعرہ 42 سال کی عمر میں 26 دسمبر 1994 کو اسلام آباد میں ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر دنیائے فانی سے کوچ کر گئیں لیکن ان کی شاعری آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

اس قدر فاصلہ تھا دعا اور مستجابی میں۔
کہ دھوپ مانگنے جاتے تو ابر آ جاتا۔
وہ مجھ کر چھوڑ کر جس آدمی کے پاس گیا۔
برابری کا بھی ہوتا تو صبر آجا تا

پروین شاکر کی 26ویں برسی کے موقع پر وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ان کا ایک شعر شیئر کیا۔